ابنا: صدر ڈاکٹر احمدی نژاد نے آج شہید علی صیاد شیرازی سمیت ایک سو دس شہداء دفاع مقدس کی شہادت کی تیرھویں برسی سے خطاب میں کہا کہ شہدا عشق و ایثار کے آسمان کے چمکتے ہوئے ستارے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ملت ایران اور دنیا کی آزاد ضمیر قومیں دنیا پر عدل و انصاف کا پرچم لہرانے تک شہدا کی راہ پر قائم رہیں گي۔
شہید علی صیاد شیرازی اور ایک سودس شہدا کی تیرھویں مجلس ترحیم میں صدر ڈاکٹر احمدی نژاد، مسلح افواج کی مشترکہ کمان کے سربراہ اور ملک کے اعلی فوجی اور سول حکام نے شرکت کی۔
اس موقع پر شہید صیاد شیرازی کی زندگي کے بارے میں دو کتابوں کی رونمائي کی گئي۔ لیفٹیننٹ جنرل شہید صیاد شیرازی دفاع مقدس کے معروف کمانڈروں میں تھے انہیں اپریل انیس سو ننانوے میں دہشتگرد گروہ ایم کے او کے ایجنٹوں نے شہید کردیا تھا۔.......
/169